Home sticky post 4 پہلاٹیسٹ،جنوبی افریقا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پہلاٹیسٹ،جنوبی افریقا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Share
Share

پہلاٹیسٹ، پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف پہلے بیٹنگ جاری
سنچورین :جنوبی افریقا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باوما نے کہا کہ ہم اس سیریز کو جیتنے پر فوکس کر رہے ہیں۔
اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ کنڈیشنز سیمرز کے لیے فائدہ مند ہوں گی، ہم اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پْرجوش ہیں۔
پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کپتان شان مسعود، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان آغا، عامر جمال، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد عباس پر مشتمل ہے۔
یادرہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کا آغاز ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ہوا تھا جس کے بعد ون ڈے سیریز بھی کھیلی گئی تھی۔
قومی ٹیم کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-2 سے شکست ہوئی تھی جبکہ ون ڈے سیریز کے تینوں میچز پاکستان ٹیم نے جیتے تھے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...