Home Uncategorized فچ نے سعودی عرب کی کریڈٹ ریٹنگ اے پلس کر دی

فچ نے سعودی عرب کی کریڈٹ ریٹنگ اے پلس کر دی

Share
Share

نیویارک: عالمی کریڈٹ رینکنگ ادارے فچ نے سعودی عرب کی کریڈٹ ریٹنگ (A+) کر دی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معیشت کی مضبوطی، حکومتی قرضہ جات، قومی پیداوار اور بیرونی اثاثوں کا جائزہ لینے کے بعد فچ نے سعودی عرب کی ریٹنگ A+ پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ادارے نے کہا کہ سعودی عرب کا مالی استحکام ’A‘ اور ’AA‘ رینک سے کہیں زیادہ اونچا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب جی 20 کا موثر ممبر اور گروپ میں شامل ممالک میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کیے ہوئے ہے، سعودی عرب ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کیلئے عالمی کوششوں کو بھی آگے بڑھا رہا ہے۔

سعودی عرب فریکوئنسی سپیکٹرم مختص کرنے کے سلسلے میں جی 20 میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی درجہ بندی میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تیاری کے شعبے میں بھی سعودی عرب دوسری پوزیشن حاصل کیے ہوئے ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...