Home نیوز پاکستان دیربالا میں پانچ افراد برساتی ریلے میں بہہ گئے

دیربالا میں پانچ افراد برساتی ریلے میں بہہ گئے

Share
Share

خیبرپختونخوا کے علاقے دیر بالا میں برساتی ریلے میں پانچ افراد بہہ گئے جن میں سے دو کو بچا لیا گیا جبکہ تین لاپتہ ہوگئے۔

دیرلوئر کے علاقے عشیری درہ دیر بالا میں کاٹن پائین کے مقام برساتی ریلے میں پانچ افراد بہہ گئے جن میں سے دو کو علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کرلیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق تین افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ عینی شاہد نے بتایا کہ دیر بالا عشیری درہ میں لوگ پانی کی سپلائی بحال کرنے کے مصروف تھے کہ اچانک برساتی ریلہ آگیا۔

ریسکیو 1122 کے رضاکاروں اور مقامی افراد نے لاپتہ افراد کی تلاش شروع کردی۔

Share
Related Articles

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، خطے میں امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق

جدہ :وزیراعظم محمد شہبازشریف اورسعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ...