Home سیاست جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر احتجاج

جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر احتجاج

Share
Share

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی آج ملک گیر احتجاج کر رہی ہے، اس دوران تمام چھوٹے اور بڑے شہروں میں دھرنے ہوں گے۔

اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بجلی ٹیرف میں بے تحاشا اضافے اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف اسلام آباد میں 26 جولائی کو دھرنا دیا جائے گا اور مطالبات کی منظوری تک وہاں سے نہیں اٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے تک عوامی موبلائزیشن جاری رہے گا، ہماری تحریک عوام دشمن بجٹ کے خلاف ہے، اب حکومت کو بجلی کے بھاری بلوں وظالمانہ سلیب سسٹم پر عوام کو ریلیف دینا ہوگا، حکمران آئی ایم ایف کے حکم پر بجلی بلوں میں اضافہ کر رہے ہیں، حکمران اشرافیہ ظالمانہ ٹیکس اور پٹرول کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عوام دشمن اقدامات کے خلاف ’حق دو عوام کو‘ تحریک چلا رہے ہیں، عوامی حقوق کیلئے سڑکوں پر بھی نکلیں گے، عدالت بھی جائیں گے، 26 جولائی کے پرامن دھرنے میں سب کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی کوئی اخلاقی حیثیت باقی نہیں رہی اور چیف الیکشن کمشنر فوری طورپر استعفیٰ دیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...