Home sticky post 2 بحری بیڑہ ایران کی طرف بڑھ رہا ہے، امید ہے ایران ہم سے ڈیل کر لے گا،صدرٹرمپ

بحری بیڑہ ایران کی طرف بڑھ رہا ہے، امید ہے ایران ہم سے ڈیل کر لے گا،صدرٹرمپ

Share
Share

آئیوا :امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی بحری بیڑہ ایران کی طرف بڑھ رہا ہے۔امید ہے ایران ہم سے ڈیل کر لے گا۔

آئیوا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایک اور بحری بیڑہ مشر ق وسطی کی جانب گامزن ہے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ میری حکومت نے امریکی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ بنا دی ہیں۔ امریکہ کو سرمایہ کاری کے لحاظ سے نمبر ون ملک بنا دیا۔ امریکہ میں 18 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج امریکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے، منہگائی کم ہے۔ سرحدوں کو غیر قانونی تارکین وطن کیلئے مکمل بند کر دیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فرانس نے قیمتیں کم کرنے سے انکار کیا تو ٹیرف بڑھانے کی دھمکی دی۔فرانسیسی صدر نے فوراً ہماری بات مان لی۔ سرحدوں کوغیرقانونی تارکین وطن کیلئے مکمل بند کر دیا ہے۔ امریکہ کی جتنی عزت اب دنیا میں ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین امریکہ سے 40 ارب ڈالر کا سویا بین خریدنے پر تیار ہو گیا ہے۔ ہم نے اپنے کسانوں کو 12 ارب ڈالر کا پیکج ٹیرف کے پیسوں سے دیا۔

انہوں دعویٰ کیا کہ جاپان، برطانیہ اور آسٹریلیا امریکہ میں تاریخی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں آئیوا مڈ ٹرم الیکشن مہم شروع کرنے آیا ہوں۔ اگر ہم وسط مدتی انتخابات ہار گئے تو امریکہ بہت کچھ کھو دے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...