Home sticky post 6 پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی، پی ڈی ایم اے کی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی، پی ڈی ایم اے کی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

Share
Share

لاہور:پنجاب کے مختلف دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے اور طغیانی کی صورتحال برقرار ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے شہریوں کو سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 17 ہزار کیوسک ہے۔خانکی ہیڈ ورکس پر بہاؤ 2 لاکھ 48 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔

اسی طرح قادر آباد ہیڈ ورکس پر پانی کی مقدار 3 لاکھ 85 ہزار کیوسک ہے۔چنیوٹ پل پر بہاؤ 5 لاکھ 54 ہزار کیوسک کی خطرناک حد عبور کر چکا ہے۔تریموں ہیڈ ورکس پر 2 لاکھ 39 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دریائے راوی کی صورتحال جسڑ پر پانی کا بہاؤ 80 ہزار کیوسک ہے۔راوی سائفن پر بہاؤ 1 لاکھ 10 ہزار کیوسک،شاہدرہ پر 1 لاکھ 8 ہزار کیوسک اوربلوکی ہیڈ ورکس پر 1 لاکھ 38 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔سدھنائی ہیڈ ورکس پر بھی پانی کی مقدار 1 لاکھ 30 ہزار کیوسک ہو گئی ہے۔

دریائے ستلج میں جی ایس والا پر بہاؤ 3 لاکھ 19 ہزار کیوسک،سلیمانکی ہیڈ ورکس پر 1 لاکھ 39 ہزار کیوسک،اسلام ہیڈ ورکس پر 1 لاکھ 2 ہزار کیوسک اورپنجند ہیڈ ورکس پر 2 لاکھ 24 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں دریاؤں کے اطراف سیرو تفریح کیلئے ہرگز نہ جائیں اس کے ساتھ ساتھ دریاؤں میں ماہی گیری اور دیگر سرگرمیوں سے باز رہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...