Home Uncategorized شمالی افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی ،50سے زائد افراد جاں بحق،گھروں،مساجد کو نقصان

شمالی افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی ،50سے زائد افراد جاں بحق،گھروں،مساجد کو نقصان

Share
Share

کابل : افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب سے لگ بھگ 50 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کے خدشے کا بھی اظہار کیا۔

وزارت کے ترجمان عبدالمتین کنی نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ بغلان میں شدید بارشوں کے بعد پانچ سے زائد اضلاع میں سیلاب آیا جس سے کچھ خاندان پھنس گئے ہیں جنہیں فوری مدد کی ضرورت تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ کی رات دو شدید طوفانوں کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وزارتِ داخلہ نے علاقے میں ٹیمیں اور ہیلی کاپٹر بھیجے ہیں لیکن ہیلی کاپٹروں میں رات کا منظر دکھانے والی لائٹس کی کمی کی وجہ سے کارروائی کامیاب نہیں ہو سکتی۔

افغان حکومت کا کہنا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کی کوششیں کررہے ہیں ۔

دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کا بتانا ہے کہ سیلاب سے دو ہزارسے زائد گھروں ، مساجداور چارگھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔

خیال رہے کہ افغانستان کے شمالی علاقے اکثر قدرتی آفات کی زد میں رہتاہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق 2014 میں بھی بارشوں کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں صوبہ بدخشاں کا ايک گاؤں مٹی کے تودوں تلے دب گیا جس میں ایک اندازے مطابق 250 سے 2700 تک افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...