Home Uncategorized شہریوں کی شکایات پر ٹوئٹر انتظامیہ نے سان فرانسسکو ہیڈ کوارٹر پر جگمگاتا نیا لوگو ‘ایکس’ ہٹا دیا

شہریوں کی شکایات پر ٹوئٹر انتظامیہ نے سان فرانسسکو ہیڈ کوارٹر پر جگمگاتا نیا لوگو ‘ایکس’ ہٹا دیا

Share
Share

سان فرانسسکو:شہریوں کی جانب سے متعدد شکایات کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے سان فرانسسکو ہیڈ کوارٹر پر جگمگاتا نیا لوگو ‘ایکس’ ہٹا دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سٹی بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو شہریوں کی جانب سے 20 سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں، شہریوں کا کہنا تھا کہ مارکیٹ سٹریٹ میں لگا انتہائی روشن اور بڑا لوگو ان کیلئے پریشانی کا باعث بن رہا ہے اور اس سے ان کی پرائیوسی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک سوشل میڈیا ایپلی کیش میں نت نئے تجربات کے حوالے سے صارفین کے تبصروں کا حصہ رہتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے ٹوئٹر کا نیا لوگو ایکس متعارف کروایا ہے۔

ٹوئٹر کا نیا لوگو پڑوسیوں کیلئے پریشانی کا باعث بن رہا تھا، جس پر متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد بلڈنگ انسپیکشن ڈیپارٹمنٹ نے تحقیقات شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...