Home تازہ ترین چند میٹر دور سرحد پر خوراک کا انبار لیکن غزہ مکمل قحط زدہ، اقوام متحدہ کے ریلیف چیف کا اسرائیلی پر اظہاربرہمی

چند میٹر دور سرحد پر خوراک کا انبار لیکن غزہ مکمل قحط زدہ، اقوام متحدہ کے ریلیف چیف کا اسرائیلی پر اظہاربرہمی

Share
Share

جنیوا:اقوام متحدہ کے ریلیف چیف اور ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر ٹام فلیچر نے تشویشناک انکشاف کیا ہے کہ غزہ باضابطہ طور پر قحط زدہ ہوچکا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹام فلیچر نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی بریفنگ کے دوران اعتراف کیا کہ غزہ کا قحط۔ ایسا تھا جسے ہم روک سکتے تھے لیکن ہمیں ہی کام سے روک دیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خوراک سے بھرے ٹرکوں کا غزہ کی سرحدوں پر انبار ہے مگر اسرائیلی رکاوٹوں کی وجہ سے غزہ کے لوگ بھوکے مر رہے ہیں۔

ٹام فلیچر نے اسرائیلی بے رحمی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ قحط ایک ایسے علاقے میں ہے جہاں کھانا وافر مقدار میں محض چند سو میٹر دور موجود ہے لیکن نہ امداد کو آنے کی اجازت ہے اور نہ فلسطینیوں کو وہاں جانے دیا جا رہا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ بحران بچوں، خواتین اور کمزور طبقوں کو سب سے زیادہ متاثر کر رہا ہے۔ والدین کو یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ کس بچے کو کھانا کھلائیں۔

ٹام فیچر نے کہا کہ یہ 21ویں صدی کا قحط ہے جسے ڈرونز اور جدید ترین فوجی ٹیکنالوجی کے سائے میں دنیا دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ اقوام متحدہ اور امدادی ادارے بار بار خبردار کرتے رہے مگر بین الاقوامی میڈیا کو غزہ میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ٹام فیچر نے نیتن یاہو کابینہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بعض اسرائیلی رہنما اس بھوک کو “جنگی ہتھیار” کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ قحط ظالمانہ پالیسیوں، انتقامی سوچ، عالمی بے حسی اور شراکت داری کے باعث پیدا ہوا ہے۔ یہ پوری دنیا کے لیے شرمندگی کا باعث ہے اور ہم سب اس کے ذمہ دار ہیں۔

اس موقع پر ٹام فلیچر نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے اپیل کی کہ فوری فائر بندی کریں اور شمالی و جنوبی تمام کراسنگ کھول دیں تاکہ خوراک اور امدادی سامان بڑے پیمانے پر پہنچایا جا سکے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ امریکی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں اور صدر ٹرمپ نے بھی اس قحط کو ختم کرنے کی ہدایت دی ہے، مگر عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

ادھر ڈھٹائی پر قائم اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے غزہ میں قحط کے اقوام متحدہ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب حماس کا پروپیگنڈ ہے جنھیں مفاد پرست تنظیموں کے ذریعے پھیلایا گیا۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...