Home Uncategorized 150 سالوں میں پہلی مرتبہ امریکی سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کے مواخذے کا بل منظور

150 سالوں میں پہلی مرتبہ امریکی سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کے مواخذے کا بل منظور

Share
Share

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے 150 سالوں میں پہلی مرتبہ صدر جوبائیڈن کے سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کے مواخذے کا بل منظور کر لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اہم امیگریشن بل کے خلاف ووٹ دینے پر ریپبلکنز کی سرزنش کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کے سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی الیجینڈرو میئر کاس اس عہدے پر رہنے والے وہ عہدیدار ہیں جنہیں 150 سالوں میں پہلی مرتبہ اس قسم کے مواخذے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی ایوان نمائندگان نے ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ کے طور پر کام کرنے والے الیجینڈرو میئرکاس کے مواخذے کا بل 213 کے مقابلے میں 214 ووٹوں سے منظور کیا۔
اس بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسا اس لیے ہوا کیونکہ ری پبلکنز آئندہ صدارتی انتخابات میں جنوبی سرحد کے مسائل کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سیاسی تاریخ میں 150 سالوں میں پہلی بار کسی کابینہ سیکرٹری کو اس طرح کے الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ادھر صدر بائیڈن نے سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کے خلاف مواخذے کی مذمت کرتے ہوئے اسے “غیر آئینی تعصب” قرار دیا جبکہ ترجمان ہوم لینڈ سکیورٹی نے بھی مواخذے کو ری پبلکنز کا سیاسی شعبدہ بازی قرار دیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...