Home sticky post 2 خارجی عناصر اسلام کی غلط تشریح اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، آرمی چیف

خارجی عناصر اسلام کی غلط تشریح اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، آرمی چیف

Share
Share

اسلام آباد:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ فسادی ٹولہ فتنہ الخوارج اسلام سے نابلد اور قطعی طور پر خارجی ہیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی طلبہ سے خصوصی گفتگو کلپ کی صورت میں سوشل میڈیا پر نظر آئی ہے جس میں آرمی چیف نے نئی نسل کو مخاطب کرتے ہوئے نہایت جامع، مدلل اور معنی خیز انداز میں اپنا نقطہ نظر واضح کیا ہے۔

طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ریاست کے سامنے اپنے ہتھیار پھینک دیں پھر وہ ریاست سے رحم کی توقع کرسکتے ہیں لیکن گمراہ گروہ کو یہ اجازت نہیں ہے کہ اپنی اقدار ہمارے ملک پر مسلط کرے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہم فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑ رہے ہیں، یہ خارجی عناصر اسلام کی غلط تشریح اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ہم کامریڈز کی طرح لڑتے ہیں اور فوج کا یہی تو مزہ ہے کہ کوئی سندھی، بلوچی، پنجابی پٹھان نہیں بلکہ ہم سب پاکستانی ہیں۔

خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ نوجوانوں سے گفتگو ہمیشہ میرے لیے انتہائی خوشی کی حامل ہوتی ہے اور جب تک قوم خصوصاً ہمارے نوجوان فوج کے پیچھے ہیں تب تک پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی۔

قرآن مجید کی آیات کے کچھ حوالے دیتے ہوئے آرمی چیف نے اس موقف کو مزید واضح کیا کہ فتنہ الخوارج کے حوالے سے قرآن مجید میں واضح احکامات اور سزائیں متعین ہیں۔

فتنہ الخوارج کے حوالے سے آرمی چیف نے کہا کہ قرآن میں واضح کہا گیا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول سے جو جنگ کرتے ہیں، اور زمین پر فساد برپا کرتے ہیں، ان کی سزا یہ ہے کہ انہیں قتل کر دو، پھانسی پر لٹکا دو یا ان کے ہاتھ ہاؤں مختلف سمتوں سے کاٹ دو، یا پھر اپنی زمین سے انہیں دربدر کر دو۔ دنیا میں ان کے لیے یہ سزا ہے جبکہ آخرت میں دردناک عذاب دیا جائے گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ قرآن میں بتایا گیا ہے جو عذاب سے بچنا چاہتے ہیں وہ اپنے ہتھیار پھینک دیں یا سرخم تسلیم کرلیں تو پھر اللہ بڑا غفور و رحیم ہے، اس طرح ریاست سے بھی رحم کی توقع کرسکتے ہیں۔

خواتین کے حوالے سے آرمی چیف نے واضح کیا کہ اسلام نے عورت کو آسمان تک پہنچایا اور اس کو عزت دی ہے، چاہے وہ ماں ہو یا بیوی ہو یا بہن لیکن آج تم کون ہو اسے چھیننے والے یا تمھیں یہ اختیار کس نے دیا ہے، اسے کوئی نہیں چھین سکتا۔

خطاب میں آرمی چیف کا فتنہ الخوارج اور افغانستان میں ان کی سہولت کاری کے بارے میں دلیرانہ موقف ہر لحاظ سے اسلامی احکامات اور پاکستان کے مفادات اور نظریات کی عکاسی کرتا ہے۔

Share
Related Articles

عالمی مارکیٹ میں سونے کےنرخ گرنے کے بعد ملکی سطح پر بھی قیمتوں میں کمی

کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی...

نیپال میں نائب وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ،بھارتی شہری گرفتار

کٹھمنڈو:نیپال میں ایک تقریب کے دوران غبارہ دھماکے سے ڈپٹی وزیراعظم بال...

اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ ،گرینڈ الائنس کے اہم رابطے

اسلام آباد:اپوزیشن کی جماعتوں نے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے...

پیپلزپارٹی کا ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

پشاور:پاکستان پیپلزپارٹی نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے...