Home نیوز پاکستان سابق اداکارہ ثنا خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

سابق اداکارہ ثنا خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

Share
Share

ممبئی: اسلام کی خاطر بالی ووڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابق اداکارہ ثنا خان کے ہاں دوسرے لڑکے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بالی ووڈ کو خیر باد اور مفتی انس کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی بھارت کی مشہور شخصیت ثنا خان کو اللہ نے دوسرے بیٹے سے نوازا ہے۔

اُن کے ہاں تین سال قبل پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا انہوں نے نام طارق جمیل رکھا تھا۔

اب سے کچھ دیر قبل ثنا خان نے اپنے گھر میں دوسرے بیٹے کی ولادت کی خبر شیئر کی اور لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ نے ہر چیز مقدر میں لکھی ہے،وقت آنے پر اللہ اسکو عطا کرتا ہے اور جب عطا کرتا ہے تو جھولیاں خوشیوں سے بھر دیتا ہے‘۔

ثنا خان کو دوسرے بیٹے کی پیدائش پر اُن کے چاہنے والوں نے مبارک باد پیش کی اور نومولود سمیت اُن کے اہل خانہ کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...