Home کھیل سابق کپتان بابر اعظم نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا

سابق کپتان بابر اعظم نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا

Share
Share

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ آسٹریلیا پر موجود ہے جہاں دونوں ٹیموں کے دوران تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلے جارہی ہے جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کا حصہ ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا آغاز پرتھ میں ہوچکا ہے اور اس میچ میں سابق کپتان بابر اعظم اپنے کیریئر کا ایک اور اہم سنگ میل بھی عبور کر لیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق پرتھ میں کھیلے جانے والا میچ بابر اعظم کے کیریئر کا 50 واں ٹیسٹ میچ ہے اور انہوں یہ میچ کھیل کر اور ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔

میچ سے قبل پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی جانب سے 50 ویں ٹیسٹ میں شرکت پر بابر اعظم کو خصوصی سووینئر اور کیپ بھی پیش کی گئی۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پی سی بی کی جانب سے اس خصوصی موقع کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ بابر اعظم اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران 3 ہزار 700 سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...