Home کھیل سابق کپتان محمد حفیظ پی سی بی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے مستعفی

سابق کپتان محمد حفیظ پی سی بی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے مستعفی

Share
Share

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ٹیکنیکل کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔
محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام کے ذریعے کمیٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

اپنے پیغام میں محمد حفیظ نے کہا کہ میں نے اعزازی ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، میں ذکاء اشرف صاحب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے مجھے یہ موقع دیا۔

محمد حفیظ نے کہا کہ جب بھی ذکاء اشرف صاحب کو پاکستان کرکٹ کے لیے میری دیانتدارانہ تجاویز کی ضرورت ہوگی میں ہمیشہ دستیاب ہوں، ہمیشہ کی طرح پاکستان کرکٹ کے لیے میری نیک خواہشات ہیں۔

Share
Related Articles

سرفراز احمد کا گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کرنے کا اعلان

کراچی:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد نے فرنچائز چھوڑنے کے...

چیمپئینز ٹرافی، آئی سی سی کا وفد قذافی اسٹیڈیم پہنچ گیا

لاہور:چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد سے قبل انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آئی...

چیمپئنز ٹرافی ،نیوزی لینڈ نے ٹیم کا اعلان کردیا

پاکستان میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ...

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

اسلام آباد:سابق آسٹریلوی کرکٹر اور متحدہ عرب امارات کی ورلڈ ٹی20 لیگ...