Home سیاست نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے

Share
Share

نیویارک:نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ انوار الحق کاکڑ کاکہناہے کہ مستحکم اور جمہوری پاکستان ہماری ترجیح ہے، حکومت میں پاکستانیوں کی مکمل نمائندگی یقینی بنائیں گے۔

نگران وزیراعظم خطاب میں جموں و کشمیر کے تنازع، علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے، ملک کی معاشی بحالی کا عمل مستحکم بنانے کے اقدامات پر بھی بات کریں گے۔

نیویارک میں کونسل آن فارن ریلیشنز فورم پر خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ٹی ٹی پی اور داعش کا دوبارہ سر اٹھانا پاکستان اور دنیا بھر کیلئے تشویش کا باعث ہے، ٹی ٹی پی اور داعش سے درپیش خطرات کا مل کر سامنا کرنا چاہیے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ مستحکم افغانستان پاکستان اور امریکا کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح ہے، افغان حکومت سے براہ راست رابطوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، معاشی خوشحالی کیلئے پاکستان کے پڑوس میں امن اور استحکام بہت ضروری ہے۔

انوار الحق کاکڑکا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام آئندہ چند ماہ میں نئی حکومت کا انتخاب کر لیں گے، نگران حکومت کا مینڈیٹ آزاد اور شفاف انتخابات یقینی بنانا ہے۔
نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ مستحکم اور جمہوری پاکستان ہماری ترجیح ہے، حکومت میں پاکستانیوں کی مکمل نمائندگی یقینی بنائیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...