Home Uncategorized سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں

سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں

Share
Share

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر مشتاق احمد کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی ٹیم کے سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی کے نکاح کی دلکش تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

مشتاق احمد کی بیٹی حبیبہ کے نکاح کی تقریب انتہائی نجی نوعیت کی تھی جس میں قریبی رشتے دار اور چند دوستوں سمیت کرکٹرز نے شرکت کی۔

مشتاق احمد کی بیٹی کی شادی کی تصاویر فوٹوگرافر کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں جس پر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے جوڑے سمیت والدین کو بیٹی کے نکاح کی مبارکباد دی۔

حبیبہ مشتاق کی شادی کی تقریب انتہائی سادہ مگر پر وقار تھی جس میں وقار یونس بھی اپنی فیملی کے ہمراہ شریک ہوئے جس کی تصویر بھی سامنے آئی۔

علاوہ ازیں ان کمنٹس کرنے والوں میں سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز سمیت اداکار معمر رانا کی اہلیہ مہناز معمر اور سابق کرکٹر وقار یونس کو فیملی کے ہمراہ شرکت کیے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ مشتاق احمد قومی ٹیم کے مایہ ناز اسپنر تھے اور وہ 1992 ورلڈکپ میں بھی پاکستان ٹیم کا اہم حصہ تھے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...