Home Uncategorized سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ اور ان کی اہلیہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ اور ان کی اہلیہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

Share
Share

ممبئی:سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ اور ان کی اہلیہ سپر ماڈل ہیزل کیچ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

دونوں نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے پرستاروں کو یہ خوشخبری سنائی۔

یووراج اور ہیزل نے اپنی بیٹی کی تصویر بھی شیئر کی، دونوں نے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش پر مشترکہ پوسٹ کی۔

انہوں نے کہا کہ جاگتی راتیں اب بہت پرلطف لگ رہی ہیں کیونکہ ہم نے اپنی ننھی شہزادی اورا کا استقبال کر کے گھرانے کو مکمل کر لیا ہے۔

تصویر میں یووراج اورا کو گود میں لیے ہوئے ہیں جبکہ ہیزل کی گود میں ان کا بیٹا اورین کیچ سنگھ ہے، یووراج اور ہیزل کی شادی نومبر 2016 میں ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...