Home Uncategorized پاک فوج امن کے لیے جانوں کی صورت میں بڑی قیمت ادا کر رہی ہے،برطانوی ہائی کمشنر

پاک فوج امن کے لیے جانوں کی صورت میں بڑی قیمت ادا کر رہی ہے،برطانوی ہائی کمشنر

Share
Share

لاہور: پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کاکہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا اہم ترین اتحادی اور فرنٹ لائن ملک ہے پاک فوج کی قربانیاں دنیا کے امن کے لیے ہیں اور پاک فوج امن کے لیے جانوں کی صورت میں بڑی قیمت ادا کر رہی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جین میریٹ نے کہا کہ طالبان، حقانی گروپ اور دوسری تنظیموں کو قابو کریں، افغانستان میں دہشت گردوں کو نہ روکا گیا تو پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا اہم ترین اتحادی اور فرنٹ لائن ملک بھی ہے۔

جین میریٹ نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے اور صورتحال پر اب بھی دنیا کی نظریں ہیں، یوکرین کی تعمیرنو میں پاکستانی کنسٹرکشن کمپنیاں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، پاکستانی کنسٹرکشن کمپنیوں کے کردار کی حمایت کریں گے، پاکستان میں ماہر افرادی قوت یوکرین کی تعمیر نو کے لیے وہاں کام کرسکتی ہے۔

جین میریٹ نے کہا کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشتگرد جماعتوں کی کارروائیوں پر گہری تشویش ہے۔

برطانوی ہائی کمشنرنے مزید کہا ہے کہ افغانستان کے ا?دھے حصے میں انسانی صورتحال اور خاص طور پر خواتین کو حقوق نہ دئیے جانے پر تشویش ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...