Home Uncategorized میٹا کا دنیا کی 100 زبانوں میں باہمی تراجم کے لیے ایک نیا ماڈل پیش

میٹا کا دنیا کی 100 زبانوں میں باہمی تراجم کے لیے ایک نیا ماڈل پیش

Share
Share

کیلیفورنیا: فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی مرکزی کمپنی میٹا نے دنیا کی 100 زبانوں میں باہمی تراجم کے لیے ایک نیا اور طاقتور ماڈل پیش کیا ہے جسے ’سیم لیس ایم فورٹی ملٹی لینگول اے آئی ٹرانسلیشن ماڈل‘ کا نام دیا گیا ہے۔

توقع ہے کہ اس طاقتور الگورتھم کی وجہ سے تراجم نگاری میں ایک انقلاب آجائے گا اور ایک سے دوسری زبان میں درست ترین تراجم کی سہولت حاصل ہوسکے گی۔ اس ماڈل کی بدولت ٹیکسٹ اور آواز کو بھی ترجمہ کرنا ممکن ہوگا جس سے کثیرالسان تراجم میں مدد ملے گی۔

میٹا کی خواہش ہے کہ اسے عالمگیر(یونیورسل) ٹرانسلیٹر بنایا جائے۔ تاہم ایک زبان میں گفتگو سے دوسری زبان کی ا?واز میں ترجمے یا پھر آواز سے ٹیکسٹ کی جدید ترین سافٹ ویئر بھی بہت محدود ہیں۔ اسی تناظر میں میٹا کی کاوش ایک بڑا سنگِ میل ثابت ہوگی۔

’سیم لیس ایم فورٹی ملٹی لنگول اے آئی ٹرانسلیشن ماڈل‘ واحد الگورتھم کے تحت، کام کرتا ہے جس میں غلطیاں کم ہوں گی اور سست رفتار کو کم کیا گیا ہے۔ اس سے ترجمے کی درست اور معیار بلند ہوگا۔ حقیقی وقت میں لوگ ایک دوسرے سے ایک سے دوسری زبان میں گفتگو کرسکیں گے۔

میٹا نے کہا ہے کہ اس ماڈل کے تحت، ’سائنس فکشن‘ فلموں کی طرح بہت ہی موٴثر انداز میں زبانوں کے تراجم حاصل ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ آنکھوں پر پہنے جانے والے ہیڈ ڈسپلے کے ٹیکسٹ کو بھی ترجمہ کرنا ممکن ہوگا۔ اس سے باہمی روابط میں انقلاب آجائے گا۔

لیکن اس دوڑ میں میٹا تنہا نہیں، کیونکہ گوگل نے اپنے ترجمے کو بہتر بنانے کے لئے کام شروع کردیا ہے اور خود ایپل پر انہی خطوط پر رواں دواں ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...