Home Uncategorized سابق ایرانی صدر احمدی نژاد بھی صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے

سابق ایرانی صدر احمدی نژاد بھی صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے

Share
Share

تہران : ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے ملک کے آئندہ انتخابات میں صدارتی امیدوار بننے کے لیے اپنا اندراج کرایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علماء و فقہا کے زیرِ قیادت ملک کی شوریٰ نگہبان (گارڈین کونسل) امیدواروں کی جانچ پڑتال کرے گی جس کے بعد 11 جون کو اہل امیدواروں کی فہرست شائع ہو گی۔

سابق پارلیمانی اسپیکر علی لاریجانی بھی جمعے کو رجسٹر ہونے والے امیدواروں میں شامل ہیں، اس کے علاوہ مرکزی بینک کے سابق گورنر عبدالناصر ہمتی بھی صدارتی امیدوار ہیں۔

خیال رہے کہ یہ انتخابات ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال کے بعد منعقد ہو رہے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...