Home sticky post 6 ماریشس کے سابق وزیراعظم منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار، 24 لاکھ ڈالر برآمد

ماریشس کے سابق وزیراعظم منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار، 24 لاکھ ڈالر برآمد

Share
Share

پورٹ لوئس: ماریشس کے سابق وزیراعظم پراوِند جگناتھ کو منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تحقیقات کرنے والے مالیاتی کمیشن (FCC) نے سابق وزیراعظم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں وسطی ماریشس کے ایک حراستی مرکز میں رکھا جائے گا۔

ایف سی سی کے مطابق، پراوِند جگناتھ کی رہائش گاہ سمیت متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے، جس کے دوران 24 لاکھ ڈالر برآمد کیے گئے۔

جگناتھ کے وکیل نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے الزامات کو مسترد کیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ سیاسی انتقام کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

یہ گرفتاری ملک میں جاری انسداد بدعنوانی مہم کا حصہ سمجھی جا رہی ہے۔ پراوِند جگناتھ دوسرے اعلیٰ عہدیدار ہیں جنہیں موجودہ حکومت نے تحقیقات کے دوران حراست میں لیا ہے۔

قبل ازیں بینک آف ماریشس کے سابق گورنر ہریویش سیگولام کو جنوری 2025 میں گرفتار کیا گیا تھا، جنہیں بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

ماریشس میں بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے کیسز پر سختی کی جا رہی ہے۔ پراوِند جگناتھ کی گرفتاری سے ملک کی سیاست میں نئی ہلچل مچ گئی ہے، جبکہ عوامی حلقے اس مقدمے کو سیاسی انتقام یا قانونی احتساب کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

لاہور :پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 22 مارچ کو...

حکومت نے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک سستی کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا

اسلام آباد:حکومت نے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک سستی کرنے کا...

امریکا کی مقابلہ حسن جیتنے والی دوشیزہ ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار

فلوریڈا: امریکا کی مقابلہ حسن جیتنے والی 18 سالہ کیڈانس فریڈرکسن خطرناک...

بانی پی ٹی آئی فوج کو اپنی حمایت کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی...