Home Uncategorized نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے دیرینہ دوست سے شادی کرلی

نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے دیرینہ دوست سے شادی کرلی

Share
Share

ویلنگٹن:نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن دیرینہ دوست کی شریک حیات بن گئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی 43 سالہ سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی ان کے پارٹنر کلارک گیفورڈ کے ساتھ شادی کی تقریب میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردیں، جیسنڈا آرڈرن اور کلارک کی شادی 2022ء میں ہونا تھی جسے کرونا کی وبا کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد پر2019ء میں سفید فام انتہا پسند کے حملے میں 52 نمازیوں کی شہادت پر جیسنڈا آرڈن نے سیاسی کیریئر کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کھل کر مسلمان کمیونٹی کا ساتھ دیا تھا اور بطور وزیراعظم حملہ آور کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات دئیے تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...