Home sticky post 5 سابق صدر جمی کارٹر کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی جائیں گی،صدر جوبائیڈن

سابق صدر جمی کارٹر کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی جائیں گی،صدر جوبائیڈن

Share
Share

واشنگٹن :امریکی صدر جوبائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ سابق صدر جمی کارٹر کی مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے 39 ویں صدر جمی کارٹر 100 کی عمر میں اپنے گھرا واقع جارجیا میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن سمیت عالمی رہنماؤں نے اپنے تعزیتی پیغامات میں جمی کارٹر کی دنیا کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ آج امریکا اور دنیا سے ایک غیر معمولی رہنما، سیاست دان اور انسان دوست شخص ہمیشہ کے لیے جدا ہوگیا۔صدر جوبائیڈن نے بامقصد اور بامعنی زندگی گزارنے کے خواہش مند افراد کو جمی کارٹر کی زندگی کا مطالعہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

جوبائیڈن نے اعلان کیا کہ سابق صدر جمی کارٹر کی ا?خری رسومات مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے جمی کارٹر اپنی ا?بائی ریاست جارجیا کے گورنر بھی رہے اور 1977 سے 1981 تک امریکا کے صدر رہے۔

جمی کارٹر نے امریکی ڈرون حملوں کو انسانی حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے اْس وقت کے امریکی صدور بش اور اوباما کی مذمت کی تھی۔

Share
Related Articles

شام کے معروف کیفے میں بم دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 16 زخمی

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق کے وسطی علاقے میں واقع ایک معروف...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

نیٹو پر امریکا سب سے زیادہ خرچ کرتا ہے مگر فائدہ نہیں ہوتا، صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نیٹو پر...

فوجداری نظامِ انصاف میں بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے...