Home sticky post 4 بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کرپشن کیس میں بری

بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کرپشن کیس میں بری

Share
Share

ڈھاکا:بنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو کرپشن کیس میں بری کر دیا۔

ڈھاکا میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے 2018 میں ہائی کورٹ کی طرف سے سنائی گئی جیل کی سزاؤں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے خالدہ ضیا، ان کے بیٹے طارق رحمان اور دیگر کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔

سابق وزیراعظم خالدہ ضیا اور دیگر پر 2001 سے 2006 کے دوران غیرملکی عطیات میں 1 لاکھ 73 ہزار ڈالر چوری کرنے کا الزام تھا۔

گزشتہ سال نومبر میں 79 سالہ خالدہ ضیا کو بدعنوانی کے ایک اور مقدمے میں بری کر دیا گیا تھا جس میں ان پر 2005 میں ایک اور ٹرسٹ سے 31.5 ملین ٹکا کے غلط استعمال کا الزام تھا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...