Home highlight سابق سینیٹر مشتاق احمد کا نئی سیاسی جماعت پاکستان رائٹس موومنٹ کے قیام کا اعلان

سابق سینیٹر مشتاق احمد کا نئی سیاسی جماعت پاکستان رائٹس موومنٹ کے قیام کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی جماعت پاکستان رائٹس موومنٹ کے قیام کا اعلان کردیا۔

نئی سیاسی جماعت کے اعلان کی تقریب کے موقع پر مرکزی قیادت، کارکنان، رفقا اور سول سوسائٹی کے افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر مشتاق احمد نے کہا کہ ہماری پارٹی 1973 کے آئین کے اصولوں کی پابند ہوکر کام کرے گی۔ معاشرے میں عام آدمی اپنے حقوق سے محروم ہے، اسی لیے ہماری پارٹی برابری کی سطح پر سب کی خدمت کرے گی ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان رائٹس موومنٹ کی باضابطہ تاسیس کی تقریب ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں مرکزی قیادت، کارکنان اور رفقا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی 1973 کے آئین کے مطابق چلائی جائے گی جو حاکمیتِ اعلیٰ اللہ تعالیٰ کو تسلیم کرتا ہے اور اسلامی اصولوں کی ضمانت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان رائٹس موومنٹ کا مقصد چند طبقات کی اجارہ داری کا خاتمہ، سماجی و معاشی انصاف، فوری اور سستا انصاف، آزادیٔ اظہار، تعلیم و صحت کی فراہمی، غربت اور کرپشن کے خاتمے، ماورائے عدالت قتل اور ملٹری آپریشنز کے خاتمے اور وفاقی اکائیوں کے درمیان اعتماد کی بحالی ہے۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے موجودہ پارلیمانی نظام کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں صحافت اور اظہار پر پابندیاں ہیں۔ بےروزگاری، مہنگائی، غذائی عدم تحفظ، منشیات، ماحولیاتی آلودگی اور کرپشن سنگین مسائل بن چکے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...