Home sticky post 6 سابق سینیٹر مشتاق احمد کا اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے پر شانداراستقبال،فلسطین کے حق میں نعرے

سابق سینیٹر مشتاق احمد کا اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے پر شانداراستقبال،فلسطین کے حق میں نعرے

Share
Share

اسلام آباد:اہل غزہ کی امداد لے جانے اور اسرائیلی محاصرہ توڑنے کے لیے جانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد کا استقبال کرنے کے لیے سیکڑوں شہری اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے۔

شہریوں کی بڑی تعداد اسلام آباد ایئرپورٹ پر سابق سینیٹر مشتاق احمد کے استقبال کے لیے موجود ہے، جہاں لوگ فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں۔ شہری پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے اور فلسطینی جھنڈے لہراتے ہوئے سابق سینیٹر مشتاق احمد کے استقبال کے لیے موجود ہیں۔

ائیرپورٹ پر موجود افراد میں خواتین، بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد نے عالمی سطح پر امت مسلمہ اور فلسطین کے مؤقف کو اجاگر کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگ ان کی حمایت میں بڑی تعداد میں ائیرپورٹ پر پہنچے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...