Home Uncategorized سابق امریکی صدارتی امیدوار نکی ہیلی کا اسرائیلی بم پر’انہیں ختم کر دو‘ لکھ کر انوکھا احتجاج

سابق امریکی صدارتی امیدوار نکی ہیلی کا اسرائیلی بم پر’انہیں ختم کر دو‘ لکھ کر انوکھا احتجاج

Share
Share

لبنان :سابق امریکی صدارتی امیدوار نکی ہیلی کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ اسرائیلی بم پر ‘انہیں ختم کر دو‘ کے الفاظ لکھ کر انوکھا احتجاج ریکارڈ کرا رہی ہیں۔

یہ تصویر اسرائیلی رکن پارلیمنٹ اور اقوامِ متحدہ میں سابق سفیر ڈینی ڈینن نے ایکس پر پوسٹ کی جو لبنان کے ساتھ شمالی سرحد کے قریب مقامات کے دورے کے موقع پر نکی ہیلی کے ہمراہ تھے۔

’انہیں ختم کر دو‘ یہ ہیں وہ الفاظ جو میری دوست اور سابق سفیر نکی ہیلی نے لکھے، ڈینن نے اپنی پوسٹ میں لکھا جو تصویر انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کی تھی جس میں ہیلی کو زمین پر بیٹھے ہوئے جامنی رنگ کے مارکر قلم کے ساتھ ایک گولے کے خول پر تحریر کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق وہاں پر اسرائیلی جارحیت میں اب تک 36000 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، دوسری جانب عالمی عدالت کے غزہ میں جاری جنگ روکنے کے فیصلے پر بھی اسرائیل کی جانب سے تاحال عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...