Home #ٹرینڈ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،فیصل جاوید

بانی پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،فیصل جاوید

Share
Share

پشاور:پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی انتقام کا ریکارڈ بن گیا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی واپس آئیں گے۔
پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ ایف آئی آرز بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف مذاکرات کر رہے ہیں، دوسری طرف ہمارے ورکرز کو پکڑ رہے ہیں، وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی واپس آئیں گے۔
فیصل جاوید نے کہا کہ مذاکرات کا تحریری جواب دینا یا نہ دینا مذاکراتی کمیٹی کے ہاتھ میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انٹر نیٹ زیادہ استعمال کرنے سے سلو نہیں ہوتا۔

Share
Related Articles

عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کر دی،بیرسٹر گوہر

راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی...

کرم کیلئے امدادی اشیاء لے جانا والا 20 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ

پشاور: کرم کیلئے امدادی اشیاء لے جانا والا 20 گاڑیوں پر مشتمل...

معاشی ترقی کیلئے سب کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہوں،وزیراعظم

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان پروگرام سے...