Home sticky post بانی پی ٹی آئی کے سرکاری ڈاکٹروں سے میڈیکل چیک اپ اور رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں،سلمان اکرم راجہ

بانی پی ٹی آئی کے سرکاری ڈاکٹروں سے میڈیکل چیک اپ اور رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں،سلمان اکرم راجہ

Share
Share

راولپنڈی:تحریک انصاف کے رہنماء سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سرکاری ڈاکٹروں سے میڈیکل چیک اپ اور رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ سرکاری ڈاکٹرز کی کسی رپورٹ کو نہیں مانتے، پہلے بھی عجیب قسم کی سرکاری رپورٹس دی گئی تھیں۔

اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہر جگہ احتجاج کی کوشش کر رہے ہیں، ہم عمران خان اور بشری بی بی سے ملاقات چاہتے ہیں، رانا ثناء اللہ سے ہماری پارلیمانی پارٹی کی کیا بات ہوئی لاعلم ہوں اگر انہوں نے بانی چیئرمین اور بشری بی بی سے ملاقات بابت بات کی ہے تو درست ہے۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کیسا ہوگا یہ فیصلہ محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کریں گے، ہم پرامن اور قانون و آئین کے مطابق یہاں آتے ہیں ریاست طاقت استعمال کرتی ہے، آپ بتائیں جب کورٹ آرڈر کے باوجود ملاقات نہ ہو تو ہم کیا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں بھرپور کوشش کریں گے، ہمارا احتجاج، کوششں اور مزاحمت آئین و قانون کے مطابق ہوگی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...