Home کھیل چار روزہ میچ،پاکستان کی 391 رنز پر اننگز ڈیکلیئر، پرائم منسٹر الیون نے 149 رنز بنا لئے

چار روزہ میچ،پاکستان کی 391 رنز پر اننگز ڈیکلیئر، پرائم منسٹر الیون نے 149 رنز بنا لئے

Share
Share

کینبرا: آسٹریلین پرائم منسٹر الیون نے پاکستان کے خلاف 4 روزہ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر 2 وکٹ کے نقصان پر 149 رنز بنا لیے۔

پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے پرائم منسٹر الیون کو مزید 242 رنز درکار ہیں۔

پرائم منسٹر الیون کی جانب سے کیمرون بنکرافٹ نے 53 اور مارکس ہیرس نے 49 رنز بنائے جبکہ میتھیو رینشا 18 اور کیمرون گرین 19 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

پاکستان نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کے پہلے ٹور میچ میں کپتان شان مسعود نے شاندار ڈبل سنچری سکور کی اور 201 رنز پر وہ ناٹ آؤٹ رہے۔

کینبرا کے مانوکا اوول گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن امام الحق 9 رنز بنا کر بکنگھم کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

عبداللہ شفیق 38 رنز بنا کر سٹیکیٹی کا شکار بنے جبکہ بابر اعظم بھی 40 رنز بنا کر بکنگھم کا شکار بنے۔

چائے کے وقفے کے بعد سعود شکیل بھی جلد ہی آؤٹ ہو گئے اور انہوں نے 13 رنز کی اننگز کھیلی لیکن شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی۔

سرفراز احمد نے 41 رنز سکور کیے جبکہ فہیم اشرف کھیل کے آخری اوور میں 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے علاوہ عامر جمال 5، میر حمزہ 8 اور خرم شہزاد 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...