Home Uncategorized شادی کے نام پر 259خواتین کو دھوکہ دینے اور پیسے بٹورنے والا فراڈیا پکڑاگیا

شادی کے نام پر 259خواتین کو دھوکہ دینے اور پیسے بٹورنے والا فراڈیا پکڑاگیا

Share
Share

بنگلورو :شادی کے نام پر 259خواتین کو دھوکہ دینے اور پیسے بٹورنے والا شاطر فراڈیا قانون کی گرفت میں آگیا ۔

جنوبی بھارت کے سیلکون ویلی کے نام سے مشہور بنگلورو شہر کی پولیس نے نریش پجاری گوسوامی نامی ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جو شادی کی سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرخواتین سے پہلے دوستی کرتا تھا اور پھر ان سے شادی کرنے کا وعدہ کرکے انہیں اور ان کے سرپرستوں سے پیسے ٹھگ لیا کرتا تھا، گرفتاری سے پہلے تک وہ 259خواتین کو دھوکہ دے چکا تھا۔

بھارتی ریلوے پولیس نے بتایا کہ گوسوامی نوجوانوں کی تصویریں استعمال کرتے ہوئے آن لائن پروفائلز بناتا تھا، وہ خود کو کبھی ہوائی اڈے کا کسٹم اہلکار تو کبھی سافٹ ویئر انجینئر ظاہر کرتا تھا حالانکہ وہ شہر کے نواحی علاقے چک پیٹ میں کپڑے کی ایک دکان پر سیلز مین کے طورپر ملازمت کرتا ہے۔

پولیس نے کہا کہ گوسوامی بالخصوص بیواؤں اور طلاق یافتہ خواتین کو اپنا نشانہ بناتا تھا، وہ انہیں ٹیکسٹ میسجز بھیجتا، رات گئے تک ان سے باتیں کرتا، انہیں بنگلورو آنے کی دعوت دینے سے قبل ان کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد ان سے پیسے کا مطالبہ کرتا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ کہ راجستھان کا رہنے والا گوسوامی پچھلے بیس سال سے بنگلورو میں مقیم تھا، متاثرہ افراد میں سے ایک نے گزشتہ ہفتے شکایت درج کرائی جس کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کیں اور جال بچھا کر45سالہ ملزم کو دبوچ لیا۔Fradia, who cheated 259 women and extorted money in the name of marriage, was caught

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...