Home Uncategorized فرانس کا فلسطینیوں پر حملے میں ملوث یہودی آبادکاروں پر پابندی کا فیصلہ

فرانس کا فلسطینیوں پر حملے میں ملوث یہودی آبادکاروں پر پابندی کا فیصلہ

Share
Share

پیرس:فرانس نے کہا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر تشدد کے ذمہ دار کچھ انتہا پسند یہودی آباد کاروں پر پابندیاں عائد کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے بعد فرانس نے بھی مغربی کنارے میں نہتے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی بار بار کی تنبیہ کے باوجود تشدد رکوانے میں ناکام رہا ہے۔

اس سے قبل امریکا اور برطانیہ بھی مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملے اور تشدد کے واقعات میں اسرائیل پر یہودی آبادکاروں کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا تھا۔

فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کے ہمراہ اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے کے دورے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ فرانس نے انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں پابندیاں عائد کرنا بھی شامل ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...