Home Uncategorized فرانس کے سنہرے اْلّو کا مجسمہ 31 سال بعد مل گیا

فرانس کے سنہرے اْلّو کا مجسمہ 31 سال بعد مل گیا

Share
Share

پیرس :عجیب و غریب خزانے کی تلاش بالاآخر31 سال بعد اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔

گزشتہ ہفتے کے آغاز میں فرانس کے مشہور خزانے ’سنہرے اْلّو کے مجسمے‘ کی تلاش سے منسلک آفیشل سوشل میڈیا اکاوٴنٹس نے اعلان کیا کہ بڑے انعام کے حصول کا ٹوکن مل گیا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں وارننگ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ اس سنہرے اْلّو کے مجسمے کی تلاش کے لیے کہیں بھی کھدائی کرنے مت جائیں۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ سنہرے اْلّو کا مجسمہ گزشتہ رات دریافت کر لیا گیا ہے اس لیے اس کی تلاش میں کہیں بھی کھدائی کرنا بے کار ہے۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ وہ ٹوکن جو ’سنہرے اْلّو کے مجسمے‘ تک پہنچنے کا ذریعہ تھا اسے حاصل کرنے کے لیے مصنف ریجیس ہوزر اور آرٹسٹ مائیکل بیکر کی 1993ء میں شائع ہونے والی پہیلیوں کی کتاب میں موجود 11 پہیلیوں اور ٹوکن کی صحیح جگہ کا تعین کرنے کے لیے 12ویں چھپی ہوئی پہیلی کو حل کرنا تھا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس کتاب نے فرانس اور بیرونِ ملک سے 2 لاکھ سے زائد لوگوں کی توجہ حاصل کی جنہیں ’الورز (owlers)‘ کہا جاتا ہے، یہ تمام افراد اس ٹوکن یعنی سنہرے اْلّو کو تلاش کر رہے تھے۔

اس ’سنہرے اْلّو کے مجسمے‘ کے بارے میں ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر شیئر کی گئی ایک دستاویزی فلم میں آرٹسٹ مائیکل بیکر نے انکشاف کیا ہے کہ یہ قیمتی مجسمہ 3 کلو گرام سونے اور 7 کلو گرام چاندی سے بنا ہوا ہے جبکہ اس کے سر میں ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...