Home کھیل فرنچ اوپن ٹینس،نواک جوکووچ اور کارلوس الکاراز کی شاندار کارکردگی، تیسرے راؤنڈ میں داخل

فرنچ اوپن ٹینس،نواک جوکووچ اور کارلوس الکاراز کی شاندار کارکردگی، تیسرے راؤنڈ میں داخل

Share
Share

پیرس :سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین نواک جوکووچ اور ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار کارلوس الکاراز فرنچ اوپن ٹینس میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔

سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہیں۔

مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں سربیا کے نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ہنگری کے ٹینس کھلاڑی مارٹن فوکسووکس کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(2-7)،0-6 اور 3-6 سے شکست دی۔

تیسرے راؤنڈ میں نواک جوکووچ کا مقابلہ سپین کے حریف کھلاڑی الیجینڈرو ڈیوڈووچ فوکینا سے ہوگا۔

ہسپانوی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز نے روایتی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپانی حریف تارو ڈینئیل کو 1-6، 6-3، 1-6 اور 2-6 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کارلوس الکاراز کا مقابلہ کینیڈین حریف کھلاڑی ڈینس وکٹورووچ شاپووالوف سے ہوگا۔

دوسرے راؤنڈ کے دیگر میچوں میں برطانوی ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری، اطالوی کھلاڑی فابیو فوگنینی،یونانی کھلاڑی سٹیفانوس،پاؤلش ہوبارٹ ہرکاز،روسی کھلاڑی آندرے روبلوف اور روسی کے ہی کیرن خچانوف نے کامیابی حاصل کر کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...