Home نیوز پاکستان شادی اور فیملی سے زندگی میں ٹھہراؤآتا ہے،غنا علی

شادی اور فیملی سے زندگی میں ٹھہراؤآتا ہے،غنا علی

Share
Share

لاہور: نامور پاکستانی اداکارہ غنا علی نے کہا ہے کہ شادی اور فیملی بہت ضروری ہے اس سے زندگی میں ٹھہراؤ آتا ہے۔
اداکارہ غنا علی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز میں دوبارہ واپسی اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر کھل اظہار خیال کیا۔

شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ غنا علی کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے فیملی بنانے کے بعد مجھ میں عقل آگئی ہے، معلوم ہوگیا ہے کہ دنیا کی اصلیت کیا ہے، جب تک میری شادی نہیں ہوئی تھی میری زندگی میں ٹھہراؤ نہیں تھا، شادی اور فیملی انسان کے لیے بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی سوچ ہوتی ہے کہ انہیں شادی کے لیے ہینڈسم مرد چاہیے جو امیر بھی ہوں، لڑکیوں کو اپنے دماغ خراب نہیں کرنے چاہئیں، اللہ پر یقین رکھیں، زندگی میں وقت کے ساتھ ساتھ پیسا بھی آجاتا ہے۔

Share
Related Articles

اسٹیٹ بینک کا آئندہ دو ماہ کے لئے شرح سود کا اعلان

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے اگلے...

وزیر ریلوے کا عید پر ٹرین کرایوں میں 20 فیصد تک کمی کا اعلان

اسلام آباد:وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید کے موقع پر خصوصی ٹرینیں...

صدر مملکت کا دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ یکطرفہ قرار دیتے ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد:پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،صدر مملکت آصف علی زرداری نے دریائے سندھ...

چیمپئنز ٹرافی اختتامی تقریب، پی سی بی کونظرانداز کرنے پر وسیم اکرم بھی حیران

کراچی:چیمپئنز ٹرافی 2025 کی اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی...