Home Uncategorized آئندہ ماہ سے فیس بُک میسنجر پر میسجز کی سہولت ختم کر دی جائے گی

آئندہ ماہ سے فیس بُک میسنجر پر میسجز کی سہولت ختم کر دی جائے گی

Share
Share

کیلیفورنیا:میٹا صارفین 2016 سے اینڈرائیڈ میسجنگ ایپ میسنجر کو بطور “ایس ایم ایس” ایپ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں لیکن اب یہ فیچر اگلے ماہ سے ختم کیا جا رہا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ صارفین جو ایس ایم ایس یا ایم ایم ایس میسجز کیلئے میسنجر استعمال کر رہے ہیں، انہیں میٹا کی جانب سے جاری کردہ آرٹیکل کے ذریعے مذکورہ تبدیلی کے بارے میں مطلع کیا گیا جس کے بعد صارفین گوگل یا سام سنگ کی میسجنگ ایپ استعمال کرنے پر مجبور ہوں گے۔

آرٹیکل میں بتایا گیا کہ 28 ستمبر 2023 کو میسنجر ایپ کی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کے لئے میسنجر کو مزید استعمال نہیں کر سکیں گے۔

اعلان کے مطابق میٹا میسجز کو صارفین کے فون کی ڈیفالٹ میسجنگ ایپ پر بھیجے گا، صارفین اپنے فون کی سیٹنگز میں جا کر آسانی سے میسجنک ایپ کے آپشن کو تبدیل کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ فیس بک میسنجر نے سب سے پہلے 2012 میں ایس ایم ایس فیچر متعارف کرایا لیکن اسے 2013 میں اسے معطل کر دیا گیا تاہم 2016 میں جامنی اور نیلے رنگ کی تھیمز کا استعمال کرتے ہوئے اسے بحال کیا گیا۔

Share
Related Articles

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...