Home نیوز پاکستان ملک کے مختلف شہروں میں شہید اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی

ملک کے مختلف شہروں میں شہید اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی

Share
Share

اسلام آباد / کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں فلسطین کی تحریک مزاحمت حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر امیرجماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی کی امامت میں اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں شہر بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

شرکاء نے اسماعیل ہانیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور پرجوش نعرے لگائے، شرکاء نے فلسطین و جماعت اسلامی کے جھنڈے اور اسماعیل ہانیہ کی تصاویر والے پلے کارڈ ز اٹھائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

حیدرآباد میں اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر کے سامنے اسٹیشن روڈ پر ادا کی گئی۔

سیو غزہ کے پلیٹ فارم سے اسلام آباد ڈی چوک پر شہید اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی امامت میں ادا کی گئی۔

اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر غائبانہ نماز جنازہ کا سب سے بڑا اجتماع راولپنڈی میں ہوگا جہاں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان غائبانہ نماز جنازہ پڑھائیں گے۔

غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد دھرنے کے شرکاء مریڑ حسن تک مارچ کرینگے، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کارکنان واپس دھرنا پنڈال میں واپس آئیں گے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...