Home sticky post 6 افغان جارحیت میں شہید 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا،فیلڈمارشل سید عاصم منیر،وفاقی وزراء، گورنر خیبرپختونخوا، اعلیٰ عسکری و سول حکام اور عوام کی شرکت

افغان جارحیت میں شہید 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا،فیلڈمارشل سید عاصم منیر،وفاقی وزراء، گورنر خیبرپختونخوا، اعلیٰ عسکری و سول حکام اور عوام کی شرکت

Share
Share

راولپنڈی:افغان حکومت کی بلااشتعال اور بزدلانہ جارحیت کے خلاف مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ آج چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نمازِ جنازہ میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ،وفاقی وزراء، گورنر خیبرپختونخوا، اعلیٰ عسکری و سول حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیرِ دفاع خواجہ محمدآصف نے کہا کہ پاکستان کے عوام ان شہداء کی عظیم قربانیوں کے ہمیشہ مقروض رہیں گے، جنہوں نے طالبان رجیم اور بھارت کی سرپرستی میں افغان سرزمین سے دہشت گردوں کی بزدلانہ اور غدارانہ جارحیت کے خلاف پاکستان کی سرحدی خودمختاری کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ ہر قسم کی جارحیت اور سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...