Home نیوز پاکستان انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی

Share
Share

کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

معیشت میں طلب گھٹنے، عالمی مالیاتی اداروں سے قرض کے نئے معاہدوں سے ملک کو درپیش فنانشل گیپ کے سکڑنے اور تجارتی و کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی جیسے عوامل کے باعث جمعرات کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

کاروباری دورانیے کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 12 پیسے کی کمی سے 282روپے 78 پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں عمرہ زائرین کی ڈیمانڈ بڑھنے کے باوجود ڈالر کی قدر 25پیسے کی کمی سے 284روپے 25پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

پاکستان کے ساتھ ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک سے مجموعی طور پر 1ارب 55کروڑ ڈالر قرضوں کی منظوری کے علاوہ جنوری میں آئی ایم ایف سے 700ملین ڈالر کی قسط کی منظوری کے امکانات سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم سے عمان کے سلطان کاٹیلیفونک رابطہ، موجودہ علاقائی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو عمان کے سلطان ہیثم...

ایم ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

اسلام آباد:این ڈی ایم اے نے پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان...

اسحاق ڈار 18 سے 19 مارچ تک ریاض کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 18 سے...

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے مینز ہاکی ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کر دیا

سویٹزرلینڈ:انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بیلجیئم اور نیدر لینڈز میں ہونے والے مینز...