Home Uncategorized جی 20 اجلاس، بھارت کی جھوٹی نمودونمائش عالمی سطح پر بے نقاب

جی 20 اجلاس، بھارت کی جھوٹی نمودونمائش عالمی سطح پر بے نقاب

Share
Share

نئی دہلی : بھارت کی جی 20 اجلاس کی میزبانی پر عالمی سطح پر بھارت کا مصنوعی چہرہ کھل کر سامنے آگیا ۔

جی 20 اجلاس کے موقع پر مرکزی دہلی کے چاروں اطراف مودی سرکار کی جانب سے خوشامد زوروں پر ہے ، منافقانہ طرز اپناتے ہوئے دہلی میں قائم کچی آبادیوں کو ڈھانپ دیا گیا اور ان کے چہرے پرجی 0 2 کے پوسٹر لگائے گئے ۔

دہلی میں قائم کچی آبادیوں کی نقل و حرکت بھی انتہائی محدود کر دی گئی، مرکزی دہلی کے ارد گرد نقل و حرکت پر پابندیوں کے ساتھ کنٹرول زون قائم کردیا گیا ۔

وسطی دہلی میں تمام پبلک ٹرانسپورٹس اور دکانوں کی بڑے پیمانے پر بندش سے دہلی کے مقامی لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ، دہلی کے مقامی لوگوں کو اگلے 3-4 روز تک ان مشکلات سے گزرنا پڑے گا ۔

ادھر جھوٹی نمودونمائش کے لئے مودی سرکار نے جی 20کے زائرین کے لیے تمام پمپ اینڈ شو، دھوم دھام اور چمک دمک کا انتظام کیے رکھا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...