Home sticky post غزہ معاہدہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن قائم کرنے کا ایک تاریخی موقع ہے،وزیراعظم

غزہ معاہدہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن قائم کرنے کا ایک تاریخی موقع ہے،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ معاہدہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن قائم کرنے کا ایک تاریخی موقع ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کیلئے معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہوں، معاہدے کے لئے امریکی صدر ٹرمپ کی کوشش، عالمی امن کیلئے اْن کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قطر، مصر اور ترکیے کے رہنماوٴں کو بھی معاہدہ طے کرنے کی مسلسل کوششوں پر خراجِ تحسین پیش کیا جانا چاہیے، سب سے بڑھ کر ہمیں فلسطینی قوم کو سلام پیش کرنا چاہیے، جنہوں نے بے مثال قربانیاں دیں، ایسی تکلیف دہ صورتحال دوبارہ نہیں دہرائی جانی چاہیے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مسجد الاقصیٰ پر حالیہ اشتعال انگیز واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
یادرہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری جنگ روکنے اور غزہ میں یرغمال قیدیوں کی رہائی کیلئے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر مصر میں دستخط کر لئے گئے ہیں۔

Share
Related Articles

انمول عرف پنکی کی چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیشی، تشدد اور جھوٹے مقدمات کا الزام

کراچی کی عدالت میں اہم پیشی Karachi میں منشیات فروشی کے مقدمات...

آبنائے ہرمز کے قریب ایک اور بھارتی بحری جہاز تباہ، مودی حکومت خاموش

بھارتی بحری جہاز تباہ ہونے کی اطلاعات Strait of Hormuz کے قریب...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کا اہم موسمی الرٹ اسلام آباد: National Disaster...