Home Uncategorized غزہ فلسطینیوں کی سر زمین ہے اور رہے گی،امریکا

غزہ فلسطینیوں کی سر زمین ہے اور رہے گی،امریکا

Share
Share

واشنگٹن: امریکا نے اسرائیلی وزراء کی جانب سے فلسطینیوں کوغزہ سے نکل جانے کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ فلسطینیوں کی سرزمین ہے اور رہے گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ فلسطینیوں کی سر زمین کے خلاف اسرائیلی وزراء کا بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے، حماس کا اب کوئی مستقبل نہیں، کوئی دہشتگرد گروپ اب اسرائیل کیلئے خطرہ نہیں۔

میتھیو ملر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری بیان میں لکھا کہ ’امریکا نے اسرائیلی وزراء سموٹریچ اور بین گویر کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کو مسترد کر دیا ہے، غزہ سے بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی نقل مکانی نہیں ہونی چاہیے‘۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی بربریت رُک نہ سکی ہے اور غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے۔

صیہونی فورسز نے غزہ میں 30 سے زائد مقامات پر حملے کے دوران گزشتہ 24 گھنٹے میں 200 سے زائد افراد کو شہید کر دیا ہے جبکہ دیر البلاح میں رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ غزہ میں شہداء کی تعداد 22 ہزار 815 ہوگئی ہے جبکہ 57 ہزار کے قریب افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...