Home Uncategorized ‎ٹائپ 2 ذیا بیطس کا مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق

‎ٹائپ 2 ذیا بیطس کا مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق

Share
Share

سرے: سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ٹائپ 2 ذیا بیطس چھاتی، باول اور لبلبے کے کینسر کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے۔

یونیورسٹی آف سرے میں ہونے والی تحقیق میں ماہرین نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا کچھ مریض کینسر میں بھی مبتلا ہوجاتے ہیں۔

ڈائیبیٹیز یوکے کے مطابق تحقیق کے نتائج یہ جاننے میں مدد دیتے ہیں کہ ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا افراد میں چھاتی، باول اور لبلبے کے کینسر کے خطرات کیوں زیادہ ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ تحقیق بیماری سے بچاؤ کے لیے نئے طریقہ کار وضع کر سکتی ہے۔

یہ تحقیق (جو فی الحال کسی میڈیکل جرنل میں شائع نہیں ہوئی ہے) لندن میں منعقد ہونے والی ڈائیبیٹیز یوکے پروفیشنل کانفرنس میں پیش کی گئی۔

زیادہ وزن یا مٹاپے میں مبتلا ہونا ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات میں اضافہ کرتا ہے۔ مٹاپے کا شکار افراد میں صحت مند وزن والے افراد کے مقابلے میں اس بیماری کے خطرات سات فی صد تک بڑھ جاتے ہیں۔تاہم دیگر عوامل مناسب ورزش کا نہ کیا جانا اور جینیات بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ایسے سیکڑوں مختلف جینیاتی متغیرات کی نشان دہی پہلے ہی کی جا چکی ہے جو ٹائپ 2 ذیا بیطس کا سبب بنتے ہیں اور یہ بات بھی جانی جاتی ہے کہ جینیات کینسر کے خطرات کو بڑھا سکتے ہیں۔

تاہم، وہ جینیاتی عوامل جو ٹائپ 2 ذیا بیطس اور کینسر کے خطرے میں اضافے کے درمیان تعلق کو اب تک بہتر طریقے سے نہیں سمجھا گیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...