Home Uncategorized فلسطینیوں کی نسل کشی، عالمی عدالت انصاف دائر مقدمے کا آج فیصلہ سنائے گی

فلسطینیوں کی نسل کشی، عالمی عدالت انصاف دائر مقدمے کا آج فیصلہ سنائے گی

Share
Share

دی ہیگ : غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف عالمی عدالت انصاف جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر مقدمے کا فیصلہ آج سنائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 17 ججوں کا پینل اسرائیل کیخلاف جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر مقدمے کا فیصلہ ا?ج پاکستانی وقت کیمطابق شام 5 بجے سنائے گا، عالمی عدالت کا فیصلہ اسرائیل کیخلاف مقدمے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوگا۔

آج 26 جنوری کے آنے والے فیصلے میں عالمی عدالت اس اہم سوال سے متعلق فیصلہ نہیں کرے گی کہ آیا اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے تاہم عدالت غزہ میں جنگ روکنے سے متعلق ہنگامی اقدامات کے بارے میں فیصلہ سنا سکتی ہے۔

عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا تھا جس کے بعد عالمی عدالت میں کارروائی جاری تھی، 11 اور 12 جنوری کو ہونے والی سماعت میں جنوبی افریقہ اور اسرائیل نے دلائل پیش کیے تھے۔

جنوبی افریقہ نے سماعت کے دوران اسرائیل کے خلاف عارضی اقدامات کی استدعا کی تھی، اس دوران اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف میں غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کو قرار دے دیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...