واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے امیگریشن منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے 5 ملین ڈالر میں امریکی شہریت اور گرین کارڈ کی پیشکش کی ہے۔
یہ اسکیم ای بی-5 انویسٹر ویزا کی جگہ لے گی، جس کے تحت سرمایہ کار 5 ملین ڈالر ادا کرکے امریکی رہائش اور بعد میں شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق یہ منصوبہ دو ہفتوں میں لانچ کیا جائے گا اور اس کے لیے کانگریس کی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔
درخواست گزاروں کو ویٹنگ اور اسکریننگ کے مراحل سے گزرنا ہوگا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ “عالمی معیار کے شہری” ہیں۔
اس اسکیم سے حاصل ہونے والی رقم امریکی بجٹ خسارہ کم کرنے میں استعمال کی جائے گی۔
ٹرمپ اپنی دوسری مدت میں سخت امیگریشن پالیسیوں پر عمل کر رہے ہیں، اور امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈی پورٹیشن مہم کا آغاز بھی کر چکے ہیں۔
اس کے علاوہ، وہ کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف لگانے کی دھمکی دے چکے ہیں تاکہ وہ غیر قانونی مہاجرین اور منشیات کی اسمگلنگ کو روک سکیں۔