Home sticky post 2 جی ایچ کیو حملہ کیس ، استغاثہ کے مزید دو گواہان کی شہادتیں قلمبند

جی ایچ کیو حملہ کیس ، استغاثہ کے مزید دو گواہان کی شہادتیں قلمبند

Share
Share

راولپنڈی : انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں استغاثہ کے مزید دو گواہان کی شہادتیں قلمبند کرلیں۔سماعت کے دوران 7 لاکھ 80 ہزار روپے کے نقصان کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کی گئیں ۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل کے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
دوران سماعت عدالت نے استغاثہ کے مزید دو گواہان کی شہادتیں قلمبند کرلیں، نو مئی کے روز نقصانات کے فوٹو ز بنانے والے پولیس کانسٹیبل عمران کی شہادت ریکارڈ کی گئی ، پولیس کانسٹیبل عمران نے سانحہ نو مئی کے روز کی 15 تصاویر عدالت میں پیش کیں۔
جی ایچ کیو حملہ میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے والے ایس ڈی او بلڈنگ اویس شاہ کا بیان بھی قلم بند کیا گیا ، ایس ڈی او بلڈنگ نے تخمینہ رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
سماعت کے دوران 7 لاکھ 80 ہزار روپے کے نقصان کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کی گئیں جبکہ اضافی رپورٹس کی نقول مکمل نہ ہونے پر دو گواہان ریاض اور احمد یار کا بیان ریکارڈ نہ ہو سکا، استغاثہ کی جانب سے ڈیجیٹل شہادت پر مشتمل 13 یو ایس بیز عدالت میں جمع کروا دی گئیں، عدالتی حکم پر یو ایس بیز میں موجود ڈیجیٹل شہادت کمپیوٹر میں محفوظ کر لی گئی۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ جس ملزم کو ڈیجیٹل شہادت چاہیے ہو وہ نقل اپلائی کر کے عدالت سے حاصل کر سکتا ہے۔
عدالت نے پی آئی ڈی ، پیمرا ، ایف آئی اے اور انٹرنل سکیورٹی رپورٹ نامکمل ہونے پر ایس ایس پی آپریشنزراولپنڈی کو نوٹس جاری کر کے آئندہ سماعت پر تمام اضافی رپورٹس کی نقول مکمل کر کے عدالت پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

گلوکارہ لتا منگیشکر اور پرنس راج رومانوی تعلقات کے باوجود کیوں شادی کے بندھن میں نہ بندھ سکے؟

ممبئی:لیجنڈری بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر سے سچی محبت کرنے والے راجپوتانہ کی...

روینا ٹنڈن نے سخاوت کی اعلیٰ مثال قائم کردی،بیٹی بھی حیران رہ گئی

ممبئی:مشہور بھارتی اداکارہ روینا ٹنڈن نے سخاوت کی اعلیٰ مثال قائم کردی،...

سمیڈا میں عالمی معیار کی ورک فورس بھرتی کی جائے، شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ایس ایم ایز میں ورکس فورس کی...

عیدالفطرکا چاند کب نظر آئے گا؟ ماہرین فلکیات نے تاریخ بتا دی

کراچی: عوام ماہ رمضان 1446ھ کی برکات سے فیض یاب ہورہے ہیں،...