Home sticky post 4 خواتین کی تعلیم میں درپیش چیلنجز بارے عالمی کانفرنس آج ، ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچ گئیں

خواتین کی تعلیم میں درپیش چیلنجز بارے عالمی کانفرنس آج ، ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچ گئیں

Share
Share

اسلام آباد: خواتین کی تعلیم میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے دو روزہ عالمی کانفرنس آج ہورہی ہے کانفرنس میں شرکت کیلئے نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچ گئیں۔
پارلیمانی سیکرٹری تعلیم فرح ناز اکبر نے ملالہ یوسفزئی کا پْرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر ملالہ یوسف زئی کو کتاب بھی پیش کی گئی، ملالہ یوسفزئی پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گی، وہ خواتین کو تعلیم سے متعلق درپیش چیلنجز کے حل کے حوالے سے بات کریں گی۔
خواتین کی تعلیم میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے دو روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے دیگر عالمی رہنماوٴں کی پاکستان آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، ملائیشیا سے وزیر مذہبی امور محدنیم بن مختار وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے، میانمارسے مذہبی سکالر اونگ مِنٹ ٹِن کا پاکستان پہنچنے پر وزارت تعلیم کے حکام نے استقبال کیا۔
موریطانیہ سے مذہبی سکالرز شیخ احمد احمدو اور شیخ احمد المستفی بھی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئے ، امریکاسے نمائندہ خصوصی لیزلی ایلفریش عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئیں، وزارت تعلیم کے حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
عراق سے مذہبی سکالر محمد عباس جواد الطالبی بھی پاکستان پہنچ گئے، کرغزستان کی وزیر تعلیم اور سائنس کندر بائیفا ڈوگڈورکول شرشیونا پاکستان پہنچ گئیں، انہوں نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات بھی کی۔
کرغزستان کی وزیر تعلیم بھی دو روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئیں، پاکستان میں کرغزستان کے سفیر آواز بیک اتاخانوف نے وزیر تعلیم کا استقبال کیا۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست خارج

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار...

اسلام آباد بار کی 3 ٹرانسفر ججز کے خلاف 5 ججز کی سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کی مکمل حمایت

اسلام آباد:اسلام آباد بار نے 3 ٹرانسفر ججز کے خلاف 5 ججز...

بانی پی ٹی آئی واحد سابق وزیراعظم ہیں جن کا ٹرائل جیل میں ہو رہا ہے، عمر ایوب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی...

ملٹری ٹرائلز کیس ،اگر آرٹیکل 245والی دلیل مان لیں تو فوج اپنے اداروں کا دفاع کیسے کریگی؟ آئینی بنچ

اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر...