Home Uncategorized عالمی ماڈرنائزیشن امن اور خوشحالی کیلئے ہونی چاہیے ، چینی صدرشی جن پنگ

عالمی ماڈرنائزیشن امن اور خوشحالی کیلئے ہونی چاہیے ، چینی صدرشی جن پنگ

Share
Share

بیجنگ:چین کے صدر شی جن پنگ نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کو مزید بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ کے ذریعے چین اپنے دروازے وسیع تر کھول رہا ہے۔ عالمی ماڈرنائزیشن امن اور خوشحالی کیلئے ہونی چاہیے۔

چین میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ یک طرفہ پابندیوں کے خلاف ہیں، بلاک کی سیاست ہمارا انتخاب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور میں بیلٹ اینڈ روڈ زندگی بچانے کا سبب بنا ، بیلٹ اینڈ روڈ اب فزیکل کنیکٹیویٹی سے ادارہ جاتی کنیکٹیویٹی بن چکا ہے، بی آر آئی مل کر منصوبہ بندی، تعمیر اور فائدہ اٹھانے کا ذریعہ ہے، بیلٹ اینڈ روڈ کے ذریعے چین اپنے دروازے وسیع تر کھول رہا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ چین 140 ممالک اور علاقوں کے لیے اہم تجارتی شراکت دار بن چکا ہے، بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے اس سے قبل 2 اجلاس ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس فورم کے تحت کلین اینڈ گرین اکانومی کو ترجیح دی گئی، فورم کے تحت ترقی پذیر ملکوں کے لیے نئی اقتصادی راہداریوں کا قیام ترجیح ہے، سی پیک کے ذریعے خطے کے ممالک کے باہمی رابطوں کو فروغ حاصل ہوا، سلک روڈ کا بنیادی مقصد امن اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...