Home sticky post سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی 21 ہزار کا تاریخی اضافہ، فی تولہ قیمت پونے 6 لاکھ ہوگئی

سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی 21 ہزار کا تاریخی اضافہ، فی تولہ قیمت پونے 6 لاکھ ہوگئی

Share
Share

کراچی:عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی بہت بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت پونے 6 لاکھ تک پہنچ گئی۔

صرافہ مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 212 ڈالر کے بڑے اضافے سے 5 ہزار 504 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اس کے اثرات مقامی بازار پر بھی مرتب ہوئے جس کے بعد ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی 21 ہزار 200 روپے کا بہت بڑا اضافہ ہوا اور ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 5لاکھ 72ہزار 862روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 18ہزار 175روپے بڑھ کر 4لاکھ 91ہزار 136روپے کی سطح پر آگئی۔

دریں اثنا ء سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی مسلسل اضافے اور نئی ریکارڈز قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 264 روپے کے اضافے سے 12ہزار 175روپے اور فی دس گرام قیمت 227روپے کے اضافے سے 10ہزار 438روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...