Home کھیل کرکٹ کے شائقین کے لیے خوشخبری،پاکستان کو ورلڈکپ کھیلنے کے لئے بھارت جانے کی اجازت مل گئی

کرکٹ کے شائقین کے لیے خوشخبری،پاکستان کو ورلڈکپ کھیلنے کے لئے بھارت جانے کی اجازت مل گئی

Share
Share

اسلام آباد :پاکستان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ میں شرکت کے لیے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔اور کہا ہےکہ دو طرفہ معاملاتِ آپنی جگہ پر ہیں کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے ۔

ترجمان دفترخارجہ نےکرکٹ کے شائقین کو بڑی خوشخبری سنادی ۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان بھارت میں ورلڈکپ کھیلنے جائے گا پاکستان متواتر کہتا ہے کہ کھیلوں کو سیاست کی نذر نہیں کیا جانا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کو آئندہ آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2023ء میں شرکت کے لیے انڈیا بھیجنے کا فیصلہ کیا، پاکستان سمجھتا ہے انڈیا سے دوطرفہ تعلقات کو عالمی کھیلوں کو رکاوٹ نہیں بننا چاہیے پاکستان کا فیصلہ تعمیری اور ذمہ دارانہ رویہ کا عکاس ہے۔بھارت کا رویہ ہمیشہ متعصبانہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے ایشیاء کپ کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کیا تھا پاکستان کو اپنی کرکٹ ٹیم کی سلامتی بارے گہری تشویش ہے۔پاکستان اپنے خدشات بین الاقوامی کرکٹ کونسل، بھارتی حکام تک پہنچا رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امید ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے دوران مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...